واشنگٹن (این این آئی )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کو امریکا میں داخلے سے روک سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ممالک کی سکیورٹی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر یہ پابندی لگائی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اس معاملے سے واقف تین ذرائع نے بتائی۔تینوں ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر کہا کہ دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ یہ کون سے ہیں۔