جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

گرفتار دہشتگرد کی پاکستان کو اطلاع ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی، امریکی وزیر دفاع

datetime 6  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کی اطلاع پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر کابل ائیرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ افغان شہری اور داعش کمانڈر شریف اللہ کو پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا تھا۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہاتھ جھاڑ لیے تھے کہ کابل سے امریکیوں کی واپسی فضا کے ذریعے تاریخ کی سب سے عمدہ واپسی تھی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی تاریخ کی تباہ کن ترین واپسی تھی،ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ طالبان کے حوالے کردیا، جن لوگوں نے افغانستان میں امریکیوں کو خطرے میں ڈالا انہپں ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…