ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

“ہم امریکہ کے ساتھ ہر طرح کی جنگ کیلئے تیار ہیں” چین کا اعلان

datetime 6  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ “کسی بھی قسم کی جنگ” کے لیے مکمل تیار ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید تجارتی محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ دنیا کی دو بڑی معیشتیں تجارتی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں، ٹرمپ کے فیصلے کے جواب میں چین نے بھی امریکی زرعی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد تک کے اضافی محصولات عائد کر دیے۔

واشنگٹن میں قائم چینی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا “اگر امریکہ جنگ چاہتا ہے، چاہے وہ محصولات کی جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کسی اور قسم کی جنگ، تو ہم آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔”بی بی سی کے مطابق یہ چین کی جانب سے ٹرمپ کے دورِ صدارت میں اب تک کا سب سے سخت بیان سمجھا جا رہا ہے اور یہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے اعلان کیا کہ چین اس سال بھی اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کرے گا اور خبردار کیا کہ “دنیا میں وہ تبدیلیاں آ رہی ہیں جو صدیوں میں نہیں دیکھی گئیں، اور ان کی رفتار مزید تیز ہو چکی ہے۔

” چین کے واشنگٹن میں سفارتخانے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امریکہ چین پر فینٹینیل منشیات کی سمگلنگ کا الزام محض محصولات بڑھانے کے بہانے کے طور پر لگا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا “دھونس ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی، دھمکیاں ہم پر اثر انداز نہیں ہوتیں اور چین سے معاملات طے کرنے کے لیے دباؤ یا جبر درست طریقہ نہیں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…