ریاض(این این آئی ) سعودی عرب نے اڑنے والی کاروں (فلائنگ کارز)کی تیاری کے لیے 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ڈورونی ایرو اسپیس کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کے تحت جدید ای وی ٹی او ایل ایئرکرافٹ کی تیاری تیز کی جائے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کارایک دو نشستوں پر مشتمل برقی ہوائی گاڑی ہوگی، جسے گھر میں چارج کیا جا سکے گا، گیراج میں آسانی سے پارک کیا جا سکے گا، اور عمودی انداز میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھے گا۔یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو تیل سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعے فروغ دینا ہے۔