اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے تاریخی شاہی قلعے ونڈسر کیسل میں پہلی بار مسلمانوں کے لیے افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جو اس کی ہزار سالہ تاریخ میں ایک منفرد موقع تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، سینٹ جارج ہال میں افطار کا اہتمام کیا گیا، جو عام طور پر شاہی تقریبات اور ریاستی مہمانوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ اس تاریخی موقع پر 350 مسلمان افراد نے افطار میں شرکت کی، جب کہ افطار سے قبل قلعے میں مغرب کی اذان بھی دی گئی۔
افطار میں شریک مسلمانوں نے شاہ چارلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس موقع کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت کے طور پر سراہا۔



















































