ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سخت جملوں کے تبادلے کے بعد، زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے یوکرینی صدر کے ساتھ سخت رویہ اپنایا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی سے سوال کیا کہ انہوں نے ابھی تک صدر ٹرمپ کا شکریہ کیوں ادا نہیں کیا۔ اس پر ٹرمپ نے مزید کہا کہ زیلنسکی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ امریکا کو ہدایات دیں اور انہیں اپنی باتوں میں محتاط رہنا چاہیے۔

ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور ان کے اقدامات سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ امریکا کے صدر ہوتے تو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز ہی نہ ہوتا۔ انہوں نے سہ فریقی مذاکرات کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا حل آسان نہیں ہوگا۔

تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد، دونوں صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس اور معدنی وسائل کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منسوخ کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں سخت الفاظ سننے کے بعد زیلنسکی کو وہاں سے جانے کا کہا گیا، جس کے بعد وہ فوراً روانہ ہو گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب زیلنسکی امن کے قیام کے لیے سنجیدہ ہوں گے، تب وہ دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔ یہ واقعہ بین الاقوامی سفارتی تعلقات میں ایک غیر معمولی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں ایک ملک کے صدر کو دوسرے ملک کے صدر کی جانب سے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…