منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

چور پانچ منٹ میں ایک ارب 67 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹوائلٹ اکھاڑ لے گئے

datetime 26  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لندن میں ایک غیر معمولی چوری کا واقعہ سامنے آیا، جہاں 18 قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ غائب کر دیا گیا۔ اس چوری کے سلسلے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جن میں سے ایک پر براہ راست چوری میں ملوث ہونے اور دو پر چوری شدہ مال کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔یہ قیمتی سنہری ٹوائلٹ برطانیہ کے معروف تاریخی مقام “بلین ہیم پیلس” میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، جہاں سے اسے 14 ستمبر 2019 کی صبح چند ہی منٹوں میں چوری کر لیا گیا۔ چوروں نے دو چوری شدہ گاڑیوں کی مدد سے محل کے لکڑی کے دروازے توڑے اور تیزی سے ٹوائلٹ نکال کر فرار ہو گئے۔

نمائش کے دوران، عوام کو یہ موقع دیا گیا تھا کہ وہ مخصوص وقت کے لیے اس منفرد سونے کے بیت الخلا کو استعمال کر سکیں۔ استغاثہ کے مطابق، چوری کے مرکزی ملزم مائیکل جونز نے واردات سے قبل دو بار محل کا دورہ کیا اور وہاں کے حفاظتی اقدامات اور تالوں کی تصاویر لیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم کارروائی تھی۔چوری کے بعد سے اب تک اس قیمتی ٹوائلٹ کا کوئی سراغ نہیں ملا، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے پگھلا کر سونے کی اینٹوں یا دیگر اشیاء میں تبدیل کر کے فروخت کر دیا گیا ہے۔چوروں کی اس جری حرکت کے نتیجے میں 18ویں صدی کی تاریخی عمارت اور اس میں موجود قیمتی فن پاروں اور فرنیچر کو شدید نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…