جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دبئی میں ویزا درخواستوں کیلئے نیا تیز ترین اے آئی سسٹم ’سلامہ‘ متعارف

datetime 25  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ویزا تجدید اور اقامتی امور کو مزید تیز اور سہل بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید سسٹم ’سلامہ‘ متعارف کروا دیا۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) دبئی کے مطابق یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم صارفین کو محض چند سیکنڈز میں ویزا کی تجدید، ادائیگی اور دیگر اقامتی خدمات مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے کہا کہ اس جدید نظام کا مقصد نہ صرف خدمات کو بہتر بنانا ہے بلکہ حکومتی امور کو بھی زیادہ مؤثر اور صارف دوست بنانا ہے۔

کولونیل خالد بن مدیا الفلاسی نے وضاحت کی کہ ’سلامہ‘ جدید الگورتھمز کی مدد سے ویزا درخواستوں کو چند لمحوں میں پراسیس کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم 40 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور مستقبل میں مزید زبانوں کا اضافہ متوقع ہے۔یو اے ای پاس کے ذریعے لاگ ان ہونے پر یہ نظام صارف کی معلومات کو خودکار طریقے سے شناخت کر کے متعلقہ دستاویزات فراہم کرتا ہے اور ویزا کی فوری تجدید ممکن بناتا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک فرد نے محض چند سیکنڈز میں اپنا ویزا تجدید کر لیا۔آنے والے دنوں میں یہ سسٹم کمپنیوں کے لیے بھی دستیاب ہوگا، جس سے دبئی کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اسٹریٹجی کو مزید تقویت ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…