منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پیسہ چوری کرنے پر کیوں ڈانٹا؟ 14 سالہ بیٹے نے باپ کو زندہ جلا دیا

datetime 19  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت میں بیٹے نے پیسے چوری کرنے پر باپ کی ڈانٹ سے طیش میں آکر مبینہ طور پر باپ کو زندہ جلادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فرید آباد کے علاقے اجے نگر میں پیش آیا جہاں ایک باپ بیٹا کرائے کے ایک کمرے کے گھر میں رہتے تھے، باپ نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو پیسے چوری کرنے کے شبے میں ڈانٹا جس سے بیٹا طیش میں آگیا۔

پولیس کے مطابق مکان ملک ریاض الدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ اس نے رات 2 بجے کے قریب باپ محمد علیم کی چیخ وپکار کی آوازیں سنی جس پر اس نے کمرے پر جا کر دیکھا لیکن کمرے کا دروازہ بند تھا۔ریاض الدین نے بتایا کہ مکان مالک نے پڑوسی کی مدد سے بالکنی میں جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا اور محمد علیم آگ میں جل رہا تھا۔

مکان مالک نے مزید بتایا کہ دروازے کو کھول کر علیم کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن جھلسنے کی وجہ سے اس کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی تھی جب کہ اس کا بیٹا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق علیم نے جیب سے رقم چوری کرنے پر اپنے بیٹے کو ڈانٹا تھا، شبہ ہے کہ نوجوان نے غصے میں آکر اپنے والد کو آگ لگا دی جب کہ بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…