لاہور(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کو بولڈ لباس میں تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔حال ہی میں اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکانٹ سے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ بیرون ملک سیرو سیاحت سے محظوظ ہوتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا بیک لیس ٹاپ اور گان زیب تن کررکھا ہے جبکہ ویڈیوز اور تصاویر میں مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرارہی ہیں۔بولڈ لباس میں تصاویر شیئر کرنے پر نازش کے مداح سیخ پا ہو گئے، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔