بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ سرگن مہتا کو بڑا دھچکا، 70 لاکھ کے فراڈ کا سامنا

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو اڈاریاں بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔

سرگن مہتا نے بتایا،اڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔ سرگن نے مزید بتایا کہ وہ غصے میں آرٹ ڈائریکٹر سے جھگڑ پڑیں اور سیکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔ اس صورتحال نے انہیں شدید ذہنی دبا میں ڈال دیا، اور وہ کار میں بیٹھ کر رونے لگیں کہ آیا پروڈیوسر بننے کا فیصلہ صحیح تھا یا نہیں۔

اس دوران روی دوبے نے حوصلہ نہیں کھویا۔ سرگن نے بتایا، “روی نے مجھے تسلی دی اور کہا، گئی نا؟ نظر اتر گئی! سب ٹھیک ہو جائے گا، ہم دوبارہ کما لیں گے۔یہ مشکل وقت 4 سے 5 ماہ تک جاری رہا، مگر سرگن اور روی کی محنت اور صبر نے انہیں کامیاب بنا دیا۔ آج اڈاریاں انڈسٹری کا ایک کامیاب شو ہے، جس میں پرینکا چہر چودھری، انکت گپتا، ابھیشیک کمار اور ایشا ملویہ جیسے مشہور ستارے شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…