پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی کے طیارے میں بم کی اطلاع؛ دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

datetime 13  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیرون ملک روانگی سے قبل طیارے کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر سیکیورٹی پر مامور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دہشت گرد مودی کے طیارے کو دھماکے میں اڑا دیں گے۔

کال کرنے والے نے مزید کہا تھا کہ یہ وہی دہشت گرد گروہ نے جس نے 6 ماہ قبل امریکا میں طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ اسی گروپ نے طیارے میں بم رکھ دیا ہے اور اب مودی کو مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔دھمکی آمیز فون موصول ہونے پر ممبئی پولیس نے سیکیورٹی ایجنسیز کو مطلع کیا اور سیکیورٹی کلیئرنس تک طیارے کو پرواز سے روکا رکھا گیا۔بعد ازاں طیارے سے کچھ برآمد نہ ہونے پر پرواز کے لیے کلیئرنس دیدی گئی۔

ادھر کالر نے اپنا فون بند کردیا جس کے باعث اس کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایک عجیب انکشاف بھی ہوا۔تفتیش کے دوران پتا چلا کہ اس نمبر سے ماضی میں بھی پولیس کو 1400 سے زائد کالیں موصول ہوئی تھیں۔بعد ازاں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم تفتیشی عمل مکمل ہونے تک اسے حراست میں رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…