نئی دہلی (این این آئی )پونے کے ایک پرسکون علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک رہائشی ہاسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ حیران کن دریافت بھوکم گاں کی مانس لیک ہاسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جو کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ہائوسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب ایک پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں نے فورا دیگر رہائشیوں کو آگاہ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔