اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے ایک تقریب کے دوران عالمی رہنماؤں سے مصافحہ کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نظر انداز کر دیا۔پیرس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق منعقدہ سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میکرون نے وہاں موجود عالمی قائدین سے خیرمقدمی ملاقات کی اور گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب میکرون حاضرین سے مل رہے تھے تو وہ نریندر مودی کی نشست کے قریب پہنچے اور ان کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ہاتھ ملایا۔ مودی نے اس موقع پر مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، تاہم میکرون نے انہیں نظر انداز کر دیا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف متوجہ ہو گئے۔اسی دوران فرانسیسی صدر نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، جبکہ بھارتی وزیر اعظم کے مصافحے کی کوشش کو نظرانداز کر دیا گیا۔