بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

بندر نے پورے ملک کی بجلی بند کردی

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں آج ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈائون کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہی گئی، ابتدائی طور پر اس کا سبب ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہونے والے بریک ڈائون کی وجہ سے ملک بھر میں معمولات زندگی معطل ہو گئی، جبکہ اسپتالوں میں متعدد آپریشن منسوخ کرنا پڑے۔

سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں پیر کی صبح 11 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، انجینئرز اور عملے نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کی۔حکام کے مطابق اب بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہے، جہاں بجلی کی بحالی کے لیے عملہ کام کر رہا ہے۔دلچسپ بات یہ کہ ملک میں بجلی کے اس بریک ڈائون کا ذمہ دار ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے، وزیر توانائی کمارا جیا کوڈے کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں ایک بندر گھس گیا تھا جس کی گرڈ کے آلات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔بریک ڈائون میں بندر کی کارستانی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…