جمعہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2025 

الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک)امریکی ریاست الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد حکام نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔الاسکا ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق، یہ طیارہ سسنا 208B گرینڈ کاروان ہے، جو بیئرنگ ایئر کی ملکیت ہے۔ طیارہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے یونالکلیت سے نوم کی جانب پرواز کر رہا تھا۔ طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔

فلائٹ ریکارڈز کے مطابق، طیارہ دوپہر 2:37 بجے یونالکلیت سے روانہ ہوا اور آخری بار 3:16 بجے نارٹن ساؤنڈ ایریا میں سگنل بھیجا۔ تلاش کرنے والی ٹیمیں طیارے کے آخری معلوم مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔نوم والینٹیئر فائر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی کہ نوم اور وائٹ ماؤنٹین کے درمیان زمینی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم، خراب موسم اور کم حدِ نگاہ کے باعث فضائی سرچ آپریشن محدود رہا۔ حکام نے مقامی رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ خود سے سرچ پارٹیاں تشکیل نہ دیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب رواں ہفتے فضائی حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ فلاڈیلفیا میں ایک طیارہ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک فوجی طیارے اور ایک جیٹ کے درمیان تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے۔

یونالکلیت الاسکا کے مغربی حصے میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کی آبادی تقریباً 690 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ نوم سے 150 میل جنوب مشرق اور اینکریج سے 395 میل شمال مغرب میں واقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…