اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایلون مسلک کے 120اسٹار لنک سیٹلائٹ گر کر تباہ ،’اسپیس ایکس‘ کے اسٹار لنک سیٹلائٹس کی بڑی تعداد خلا سے زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے اور جل کر ختم ہونے کے باعث ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔جنوری 2025 میں 120 سے زائد سیٹلائٹس زمین کی طرف گرتے دیکھے گئے، روزانہ چار سے پانچ سیٹلائٹس ریٹائر ہورہے ہیںماہر فلکیات جوناتھن میک ڈویل کے مطابق، اسٹار لنک سیٹلائٹس کے گر کر تباہ ہونےکی شرح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور روزانہ تقریباً چار سے پانچ سیٹلائٹس ریٹائر ہو کر زمین کی فضا میں جل رہے ہیں۔
اسٹار لنکس کیوں کریش ہو رہے ہیں؟یہ حادثات درحقیقت اسٹار لنک کی پہلی نسل (Gen1) کے سیٹلائٹس کی بڑے پیمانے پر ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ہو رہے ہیں، جو اسپیس ایکس کے نئے ماڈلز کے لیے جگہ بنا رہے ہیں۔ تقریباً 4,700 Gen1 سیٹلائٹس میں سے 500 پہلے ہی اپنی زندگی مکمل کر چکے ہیں اور مزید تیزی سے خارج کیے جا رہے ہیں۔