اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق برطانوی فوجی کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 14 سال قید

datetime 5  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )سابق برطانوی فوجی دانیال خلیف کو ایران کے لیے جاسوسی اور جیل سے فرار ہونے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے 23 سالہ دانیال خلیف کو یہ سزا سنائی ہے۔

اس سے قبل دانیال کو برطانوی فوج میں رہتے ہوئے سرکاری راز افشا کرنے اور دہشت گردی کے الزام میں لندن کی جیل بھیجا گیا تھا، جہاں سے وہ ستمبر 2023 میں کھانا ڈیلیوری کرنے والے ٹرک میں چھپ کر فرار ہوا تھا، اسے طویل تلاش کے بعد گزشتہ سال 2024 کے نومبر میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔لندن میں وول وچ کراون کورٹ میں جسٹس چیما گرب نے دانیال کو مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنائی، جس میں 6، 6 سال قید کی سزا جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں، جبکہ 2 سال کی سزا جیل سے بھاگنے کے الزام میں سنائی گئی ہے۔

دانیال نے عدالت میں یہ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی کہ وہ بطور ڈبل ایجنٹ کام کرنا چاہتا تھا اور ایران کو غلط معلومات فراہم کرتا تھا، تاہم وہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔فیصلے میں جج نے کہا کہ دانیال نے اپنی شخصی خوش نمائی کے لیے یہ سب کچھ کیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…