ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

مدینہ منورہ میں پیغمبر ۖ کے نقش قدم پر منصوبے کا افتتاح

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ میں پیغمبر ۖ کے نقش قدم پر منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا مقصد نبی آخر الزماں ۖ کے وقت ہجرت مقامات کو نمایاں کرنا ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے ایک نئے منصوبے پیغمبر ۖ کے نقش قدم پر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ہجرت کے وقت نبی آخر الزماں حضرت محمد ۖ نے جن مقامات سے مکہ سے مدینہ تک سفر کیا، ان کو نمایاں کرنا اور امت مسلہ بالخصوص نئی نسل کو اس سے روشناس کرانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیغمبر کے نقش قدم پر منصوبہ مکہ اور مدینہ کے درمیان 470 کلومیٹر طویل راستے میں موجود 41 تاریخی مقامات کی بحالی پر مبنی ہے، جس میں 5 انٹرایکٹو اسٹیشن ہیں، جو ہجرت کے اہم واقعات بیان کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص ہجرت میوزیم بھی بنایا گیا ہے، جو اس اسلامی تاریخ کے اہم باب کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا۔منصوبے کی افتتاحی تقریب مدینہ منورہ میں واقع احد پہاڑ کے قریب ہوئی۔ مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ پروقار تقریب میں مکہ ریجن کے نائب امیر سعود بن مشعل سمیت دیگر علما اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…