بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کا نریندر مودی کو فون، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کر کے امریکہ اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے عالمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی، جن میں انڈو پیسفک، مشرق وسطی اور یورپ میں سلامتی کے معاملات شامل تھے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے بھارت سے امریکی ساختہ سیکیورٹی آلات کی خریداری میں اضافے کی تجویز دی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارتی تعلقات کو منصفانہ سمت میں لے کر آگے بڑھیں۔

دونوں رہنمائوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ وزیرِ اعظم مودی کا وائٹ ہاس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہو گا۔اس موقع پر انہوں نے انڈو پیسفک میں کواڈ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس سال بھارت پہلی بار کواڈ رہنماں کی میزبانی کرے گا، جو کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…