کیلیفورنیا (این این آئی ) شمالی لاس اینجلس میں بدھ کے روز بھڑکنے والی آگ رکنے کا نام نہیں لے رہی، آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے مزید 5 مقامات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ تیزی سے پھیل کر مزید 9 ہزار 400 ایکڑ (38 مربع کلومیٹر) سے زیادہ علاقے تک پھیل چکی ہے۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس آگ کو لگونا،سیپول ویڈا، گبل، گلمین اور بارڈر ٹو کا نام دیا گیا، جو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کی کانٹیوں میں بھڑک اٹھی ہے۔آگ کے پھیلنے کی وجہ تیز ہوائیں اور خشک جھاڑیاں قرار دی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں 31ہزار سے زائد مقامی رہائشیوں کو علاقے سے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔