منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

datetime 25  جنوری‬‮  2025 |

کوپن ہیگن (این این آئی)ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا تھاجس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023 کو قرآن پاک کی بیحرمتی غیرقانونی قرار دینیکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…