ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بائیڈن انتظامیہ نے کورونا ویکسین پر مواد سینسر کرنے کیلئے فیس بک کو مجبور کیا تھا، مارک زکر برگ کادعویٰ

datetime 11  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)فیس بک میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے فیس بک پر کوویڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد سینسر کرنے پر مجبور کیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کے مالک، ٹیک جائنٹ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مارک زکر برگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیاجس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ مارک زکر برگ نے یہ بات کہی ہے، وہ اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان میں سے ایک جِم جارڈن کو اس حوالے سے لکھے گئے ایک خط میں آگاہ کر چکے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ نے میٹا انتظامیہ کی جانب سے کئی بار دباؤ ڈالا تھا۔فیکٹ چیکنگ کے حوالے سے مارک زکر برگ نے کہا کہ فیکٹ چیک کے حوالے سے ہماری پالیسی میں بدلاؤ آیا ہے، مجھے اس بات کی فکر رہتی تھی کہ میں کیسے طے کر سکتا ہوں کہ سچ کیا ہے، ہماری سروس استعمال کرنے والے اس کو ایک پاگل پن سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد اس کو کمیونٹی نوٹس سے تبدیل کر دیا جائے گا، جیسا ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہوتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…