جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایلون مسک کی کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ ، انٹرنیٹ پیکج کتنے کا ہوگا؟

datetime 10  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’ سٹارلنک‘ پاکستان میں رجسٹرڈ ہو گئی ہے لیکن اس کے انٹرنیٹ پیکج کی قیمت جان کر آپ کے یقینی طور پر ہوش اُڑ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ’اسٹار لنک‘ روایتی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بالکل مختلف ہے، روایتی کمپنیاں تار کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرتی ہیں جب کہ مذکورہ کمپنی خلائی سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسٹار لنک کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمندر کی تہہ سے جنگل تک، پہاڑوں سے لے کر غاروں تک اور یہاں تک کہ فضائی سفر کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسٹارلنک کے پاکستان آنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اب ملک کے جن دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز دستیاب نہیں ہیں، وہاں کے عوام بھی تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔تاحال پاکستان میں اسٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس کو باضابطہ طور پر لانچ نہیں کیا گیا ہے اور رجسٹریشن کے بعد بھی اسے مزید چند مراحل سے گزرنا ہے۔ریزیڈینشیل پیکج کے ماہانہ چارجز تقریبا 35 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 50 Mbps سے 250 Mbps انٹرنیٹ اسپیڈ سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگی جو صرف ایک بار ادا کرنی ہوگی۔بزنس پیکج کے ماہانہ چارجز 95 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 100 Mbps سے 500 Mbps انٹرنیٹ اسپیڈ سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی جو صرف ایک بار ادا کرنی ہوگی۔موبلٹی پیکج کے ماہانہ چارجز لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 50 Mbps سے 250 Mbps انٹرنیٹ اسپیڈ سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی جو صرف ایک بار ادا کرنی ہوگی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…