اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کو بڑا دھچکہ، جنسی ہراسگی کیس میں 50 لاکھ ڈالرز جرمانہ برقرار

datetime 31  دسمبر‬‮  2024 |

نیویارک (این این آئی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکہ لگ گیا۔ عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جیوری کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس کے تحت ٹرمپ کو خاتون صحافی اور رائٹر کو جنسی طورپر ہراساں کرنے اور ہتک عزت کیس میں 5 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال 9 روز مقدمے کی سماعت کے بعد نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہیٹن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں رائٹر اور صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔عدالت نے امریکی صدر کو خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 20 لاکھ ڈالرز جبکہ ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 30 لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نومنتخب صدر الزامات سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کردیا۔ اس سے قبل بھی عدالت ایک علیحدہ مقدمے میں ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…