جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان ،گھروں میں کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )افغانستان میں طالبان کی جانب سے گھروں میں کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کی گئی ہے جہاں سے ہمسائے میں خواتین کے زیراستعمال علاقہ نظر آتا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ کھڑکیوں کو بند کر دیا جائے۔طالبان حکومت نے اعلان کیا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جو لوگوں کو عام طور پر خواتین کے زیر استعمال علاقوں، جیسے صحن، کچن اور پڑوسیوں کے کنویں کو دیکھنے کا موقع دیں۔روسی پارلیمنٹ میں افغان طالبان کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا قانون منظور 70 نئے قانون کی منظوری کے بعد روس کیطالبان حکومت کا کہنا تھا کہ خواتین کو کھانا پکانے یا پانی جمع کرنے جیسے روزمرہ کے کام کرتے دیکھنا ان کے لیے مشکل کھڑی کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کو تعمیراتی مقامات کی نگرانی کرنی ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پڑوسیوں کے گھروں میں دیکھنا ممکن نہ ہو۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مالکان کو کہا جائے گا کہ وہ پڑوسیوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے موجودہ کھڑکیوں کی جگہ دیوار تعمیر کریں یا منظر میں رکاوٹ ڈالیں۔2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین کو عوامی مقامات پر جانے سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس سلوک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے جنسی نسل پرستی قرار دیا ہے جو خواتین کو معاشرے سے غیر منصفانہ طور پر الگ کرتا ہے۔وہیں طالبان حکام نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے پرائمری کے بعد کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے، روزگار پر پابندی لگا دی ہے اور پارکوں اور دیگر عوامی مقامات تک رسائی کو روک دیا ہے۔طالبان انتظامیہ کا دعوی ہے کہ اسلامی قانون افغان مردوں اور عورتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…