ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

قازقستان میں مسافرطیارہ گر کر تباہ،60افرادہلاک

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آستانہ (این ای آئی )قازقستان کے شہر اکٹا کے قریب ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 70 سے زائد افراد سوار تھے۔حادثے میں 60سے زائد افرادہلاک ہوگئے جبکہ چھ افرادزندہ بچ گئے۔ حادثے کے بعد لگی آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور زندہ بچ جانے والے افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،یہ طیارہ آزربائیجان ایئرلائنز کا ایمبریئر 190 تھا جو باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا، لیکن گروزنی میں دھند کی وجہ سے اس کا راستہ تبدیل کر دیا گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات، بشمول ممکنہ تکنیکی خرابی، کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قازقستان کی ایمرجنسی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ طیارہ اکٹا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

یہ طیارہ آزربائیجان ایئرلائنز کا ایمبریئر 190 تھا جو باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا، لیکن گروزنی میں دھند کی وجہ سے اس کا راستہ تبدیل کر دیا گیا تھا۔ طیارہ حادثے کے مبینہ مناظر سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں،جن میں ایک طیارے کو زمین پر گر کر آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دیگر مناظر میں امدادی کارکنوں کو طیارے کے ٹکڑوں کے قریب دیکھا گیا جو زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایئرلائن کے مطابق، طیارے میں 72 افراد سوار تھے جن میں عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔ طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے اکٹا شہر سے تقریبا 3 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ قازقستان کے حکام کا کہناتھا کہ حادثے کی وجوہات، بشمول ممکنہ تکنیکی خرابی، کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد لگی آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور زندہ بچ جانے والے افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ایک اور حالیہ فضائی حادثے میں، برازیل کے ایک سیاحتی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں تمام مسافر اور عملے کے افراد شامل تھے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…