بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

باسمتی چاول کے حقوق پاکستان سے واپس لینے کیلیے بھارت یورپی عدالت پہنچ گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے باسمتی چاول کو اپنا پروڈکٹ قرار دلوانے اور شناخت پاکستان سے واپس دلوانے کیلیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل یورپی یونین نے بھارت کی درخواست کو مسترد کر کے باسمتی چاول کو پاکستان کی شناخت و پروڈکٹ قرار دیا تھا۔اب ہندوستان نے اس فیصلے کو چلینج کرنے اور باسمتی چاول کی ملکیت حاصل کرنے کیلیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔یورپی یونین نے دعوی کیا ہے کہ اس طرح کی رسائی اسلام آباد کے ساتھ اس کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ چاولوں کی اقسام میں باسمتی کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور اس کو بریانی، پلا کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں پکوان باسمتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔ویسے تو یہ چاول پاکستان اور بھارت دونوں میں پیدا ہوتا ہے اور یورپ میں اس کی برآمد دونوں ممالک کی جانب سے ہوتی ہے لیکن بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کو اپنے ٹرید مارک کے طور پر منسلک کرنے کی کوششوں میں لگا رہا ہے جس پر اسے ایک بار پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت کے اس عمل سے پاکستان میں نہ صرف چاول کی پیداوار بلکہ پاکستان کی برآمدی منڈی کو بڑا دھچکہ لگنے کا خدشہ ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…