پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت زہریلی سموگ میں تاج محل سمیت چھپ گیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں انتہائی زہریلی قسم کی سموگ زدگی کے ماحول کے طول پکڑ جانے کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں دقت اور تعطل کی صورت حال بن گئی ہے۔ جبکہ مغلیہ دور کی غیر معمولی یادگار اور عجائبات عالم میں سے ایک یعنی آگرہ کے تاج محل کا حسن بھی ماند پڑ گیا ہے۔

اسی طرح سکھوں کے مذہبی مرکز گولڈن ٹیمپل امرتسر کو بھی غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔نئی دہلی کے لیے پروازوں کی آمدورفت مشکلات سے دوچار ہے۔ پروازیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جس سے غیر ملکی مسافروں پر کافی برا اثر پڑ رہا ہے۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق 88 فیصد پروازوں کی روانگی اور 54 فیصد کی لینڈنگ اس سموگ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ بہت ساری پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا ہے کہ حد نگاہ صفر تک چلی گئی ہے۔ہسپتالوں میں مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بچوں میں خاص پور پر جلدی امراض اور خارش کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ کھانسی ، بخار اور دمے کے مریض بڑھ رہے ہیں۔ یہ بات بچوں کے صحت سے متعلق ایک ذمہ دار صاحب رام نے فاضلکا ریجن میں خبر رساں ادارے ‘اے این آئی’ کو بتائی ہے۔نئی دہلی مسلسل دوسرے دن آلودگی کے اعتبار سے بدترین درجے میں موجود ہے۔ اس میں ایئر کوالٹی کا انڈیکس 430 تک چلا گیا ہے۔ جبکہ صحت مندانہ ایئر کوالٹی کا درجہ زیرو سے پچاس تک ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…