بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلا مقابلہ کامیاب

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی نے دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ضلع 92 کی بطور ڈیموکریٹ نمائندگی کرنے والے سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے پہلی بار 10 جنوری 2023 کو عہدہ سنبھالا۔2022 کے انتخابات میں سلمان نے ریپبلکن حریف جو لیونگسٹن کو شکست دی، لیونگسٹن کے 14،610 کے مقابلے میں 20,182 ووٹ حاصل کیے۔ اس سال، وہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پارٹی کے اندر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

سلمان بھوجانی نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری کے ساتھ ڈلاس میں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے گریجویٹ کیا اور اپنے کیریئر میں اٹارنی اور سٹی کونسل ممبر رہے۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ حالیہ انتخابات میں کوئی بھی ریپبلکن ان کے خلاف نہیں لڑا جس کی وجہ سے وہ بلا مقابلہ جیت گئے۔اپنی مہم کے دوران سلمان بھوجانی نے مقامی اور ریاستی انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا، پاکستانی امریکی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ کے ذریعے اہم مسائل پر اپنے اثر و رسوخ کو پہچانیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…