منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر ہاتھ گاڑی پر بچے کی پیدائش، نومولود زندہ نہ بچ سکا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون نے ہاتھ گاڑی پر بچے کو جنم دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ارمیلا راجک نامی حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑگئی۔انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون تنگ گلیوں والے علاقے میں رہتی تھی جسے ایمبولینس کیلئے مین روڈ تک آنے کی ضرورت تھی۔

انتظامیہ کے مطابق ایمبولینس کے تاخیر سے پہنچنے کے سبب خاتون کی فیملی نے طبیعت کو دیکھتے ہوئے ہاتھ گاڑی پر ہی انہیں اسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا لیکن خاتون کے ہاں اسپتال پہنچے سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد عملے نے خاتون کا معائنہ کیا اور 24 گھنٹے قبل بچے کے رحم میں ہی فوت ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے سینٹرلائزڈ کال سینٹر پر کال کرنے کے تقریباً 25 منٹ بعد ایمبولینس پہنچی جس پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…