اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں نامعلوم حملہ آور نے مسجد کو آگ لگادی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نامعلوم انتہا پسند نے رات کے آخری پہرمسجد میں داخل کر آگ لگا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد پر منگل کی علی الصبح حملہ کیا گیا، مسجد کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ایمرجنسی سروسز کو فوراً مطلع کیا گیا جنہوں نے آگ کو بجھا دیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

واقعہ سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا اور نیوزی لینڈ میں 2019 میں پیش آنے والے افسوناک واقعہ کی یاد تازہ کردی جس میں ایک سفید فام انتہا پسند نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کرکے مسجد پر حملہ کر کے 21 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن نے دکھایا کہ کوئی شخص صبح ایک بجے سے پہلے نیو لن کی امام رضا مسجد میں گھس آیا اور جان بوجھ کر آگ لگا دی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ”پولیس اب بھی ممکنہ محرک کی تحقیقات کر رہی ہے اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ نفرت سے متعلق جرم ہے۔”مسجد کے حکام نے سوشل میڈیا پر کہا کہ منگل کا حملہ چونکا دینے والا اور ہولناک تھا۔انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ”ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ہمارے مقدس مقام کی بنیادوں کو ہلا دیا۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…