اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

سیاحت کا فروغ، چین کے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مزید 9 ممالک شامل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے سیاحت اور بین الاقوامی تعلقات کی فروغ کے لیے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مزید 9ملک شامل کر لیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ، سلواکیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، اندورا، موناکو اور لیکٹنسٹائن کے شہری چین میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکیں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق 8نومبر سے ان ممالک کے شہری کاروبار، سیاحت، خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزا کے بغیر داخل ہو سکیں گے، یہ پالیسی آئندہ سال کے آخر تک نافذ رہے گی جس کے بعد چین کی ویزا فری فہرست میں کل ممالک کی تعداد 25ہو جائے گی۔چین کورونا وائرس کی وبا کے بعد گزشتہ سال سے غیر ملکی شہریوں پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے تاکہ ملکی معیشت میں مثبت رجحان آئے اور امریکا، یورپ اور ایشیائی ممالک کے ساتھ تنا کم کیا جا سکے۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی سمیت 16 ممالک کے شہریوں کو کاروبار، سیاحت، فیملی وزٹ اور ٹرانزٹ کیلئے 15دن تک بغیر ویزے کے چین میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔

دوسری جانب امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت مزید 54ممالک کے شہریوں کو چین کی 37داخلی بندرگاہوں میں سے کسی ایک کے ذریعے ملک میں داخل ہونے اور بغیر ویزا کے 72یا 144گھنٹے تک قیام کرنے کی اجازت ہے، بشرط یہ کہ ان کے پاس کسی دوسرے ملک کا آن ورڈ ٹکٹ موجود ہو۔ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے چین کا دورہ کیا جوسال ہا سال 152 فیصد کا اضافہ ہے۔ رواں سال جنوری سے جون تک 85لاکھ سے زیادہ ویزا فری داخلے ریکارڈ کئے گئے ، جو اندرون ملک چین کے سفر کا 58فیصد بنتا ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران 81لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے چین کا دورہ کیا جن میں سے 49لاکھ ویزا فری داخلے تھے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…