ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب، حسینہ واجد کے ناموں پر رکھے گئے میڈیکل کالجز کے نام تبد یل،نوٹیفکیشن جاری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان اور ان کی بیٹی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سمیت عوامی لیگ کے رہنمائوں کے ناموں پر رکھے گئے چھ میڈیکل کالجز کے نام تبدیل کر کے متعلقہ اضلاع کے نامو ں پر رکھ دیئے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت میڈیکل ایجوکیشن اور فیملی ویلفیئر ڈویڑن کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد سرور باری کی طر ف سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرنل مالک میڈیکل کالج کا نام مانک گنج میڈیکل کالج ، عبدالملک عقیل میڈیکل کالج کا نام نواکھلی میڈیکل کالج اور شیخ حسینہ میڈیکل کالج کا نام جمال پور میڈیکل کالج رکھ دیا گیا ہے۔مزید برآں، ٹنگیل میں شیخ حسینہ میڈیکل کالج، فرید پور میں بنگ بندھو شیخ مجیب میڈیکل کالج اور دیناج پور میں ایم عبدالرحیم میڈیکل کالج کا نام بالترتیب ٹانگیل میڈیکل کالج، فرید پور میڈیکل کالج اور دیناج پور میڈیکل کالج رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدارتی حکم نامے کے تحت جاری کیا گیا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…