ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران پر مزید حملے ہو سکتے ہیں ، اسرائیلی اخبار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل ایران پر مزید حملے کر سکتا ہے ۔اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ اسرائیلی کابینہ کے ارکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش پر کئے گئے ڈرون حملوں کے جواب میں ایران پر ایک الگ حملہ کیا جا سکتا ہے ۔اسرائیلی کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایران پر ہفتہ کو کئے گئے اسرائیلی حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش پر ڈرون حملے کا ردعمل شامل نہیں تھا اور اس ڈرون حملے کے ردعمل میں اسرائیل پر ایک اور حملے کا امکان ہے ۔

قبل ازیں اسرائیلی مسلح افواج نے ہفتے کو ایران میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کئے تھے جن میں میزائل سازی کی سہولیات اور فضائی دفاعی بیٹریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔اس سے پہلے ایران کی جانب سے اسرائیل پر 200 کے قریب بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے ، جس سے دو فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔واضح رہے کہ لبنانی گروپ حزب اللہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کے ساحلی شہر قیصریہ میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اسرائیل اس گروپ کو ایرانی پراکسی فورس سمجھتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم ڈرون حملے کے وقت اس رہائش میں موجود نہیں تھے ۔انہوں نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ ایران اور اس کے پراکسیز کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے خبردار کیا کہ تہران صیہونی حکومت کو یقینی اور موثر جواب دینے کے لئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…