جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

7 دوستوں کا 20 سال پرانا خواب پورا، برطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )جنوری 2019 میں سات دوستوں نے جنوب مغربی برطانیہ کے علاقے میں میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خزانہ تلاش کرنے کا شوق پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوران انہوں نے تقریبا ایک ہزار سال پرانے چاندی کے سکے دریافت کیے جو زیرزمین دفن تھے۔یہ گروپ مجموعی طور پر 2584 چاندی کے سکے تلاش کرنے میں کامیاب ہوا، جو 11 ویں صدی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ماہرین نے اسے برطانیہ میں دریافت ہونے والا سب سے زیادہ مالیت کا خزانہ قرار دیا ہے۔ان سکوں کو 56 لاکھ ڈالرز میں نیلام کیا گیا۔ اس میں سے 50 فیصد رقم دریافت کرنے والے افراد کو ملے گی جبکہ باقی رقم اس زمین کے مالک کی ہوگی جہاں سے سکوں کو نکالا گیا۔یہ سکیں South West Heritage Trust نے خریدیں ہیں اور ان کی نمائش آئندہ ماہ برٹش میوزیم میں لندن میں ہوگی۔ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ خزانہ برطانیہ کی تاریخ کے ایک اہم عہد کی نشانی ہے، جب Norman بادشاہت کا آغاز ہو رہا تھا۔

یہ سکے 1066 سے 1068 کے درمیان تیار کیے گئے تھے اور ان پر تین حکمرانوں کے نام درج ہیں:ولیام اول، جو پہلا Norman بادشاہ تھا ہیرولڈ دوم، برطانیہ کا آخری Saxon بادشاہ ایڈورڈ، جو ہیرولڈ دوم سے قبل حکمرانی کرتا تھا۔دریافت کرنے والے گروپ کے ارکان لیزا گریس اور ایڈم اسٹیپلز نے کہا کہ اس خزانے کی دریافت نے ان کا 15 سال پرانا خواب حقیقت بنا دیا۔برطانیہ میں متعدد افراد خزانہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور زیادہ تر میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔ 2022 میں، انگلینڈ، ویلز، اور شمالی آئرلینڈ میں 1378 خزانے دریافت کیے گئے تھے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…