اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایران پر حملے کا منصوبہ تیار، عہدے داران کے گھر شامل ہو سکتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی منصوبہ تیار ہے۔ حملے میں ایرانی عہدے داران کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ اس کارروائی کا رد عمل ہو گا جس میں حزب اللہ نے چند روز قبل ایک ڈرون طیارے کے ذریعے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ان کے گھر پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور خارجہ انٹیلی جنس کے ادارے نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے سامنے جوابی کارروائی کا منصوبہ پیش کیا۔

اس منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں صرف چند عہدے داران جانتے ہیں۔ منصوبے میں حملے کے حوالے سے وسیع آپشن موجود ہیں۔ ان میں تیل کی تنصیبات، فوجی و حکومتی اہداف اور ایرانی عہدے داران کے گھر شمال ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران پر حملے میں اسرائیلی فضائیہ کے جو ہواباز شریک ہوں گے انھیں کارروائی سے تھوڑا وقت پہلے تفصیلات اور اہداف کے بارے میں بتایا جائے گا۔اسرائیلی چینل نے واضح کیا کہ حملے میں لڑاکا طیاروں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…