ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے شادی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر تحسین شاہد کے بیٹے کی پاکستان لڑکی سے شادی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر اور پاکستانی لڑکی اندلیپ زہرا کی شادی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لڑکی کو ویزا نہ مل سکا جس کے باعث دونوں نے آن لائن شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کی والدہ شدید بیماری کے باعث آئی سی یو میں تھیں، اور سفری پابندیوں کے باعث مسئلہ پہلے ہی درپیش تھا، جس کے بعد دولہے کے اہلخانہ نے شادی کی تقریب آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔دولہے کے اہل خانہ مقامی طور پر جمع ہوئے، جبکہ دلہن کا خاندان لاہور سے آن لائن شادی کی تقریب میں شامل ہوا۔بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی اہلیہ کو بغیر کسی پریشانی کے جلد ہی بھارتی ویزا مل دے دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…