بدھ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2024 

ترکیہ میں زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیے کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیے کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی(اے ایف اے ڈی)کے مطابق مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ادھر یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز(ای ایم ایس سی)کا کہنا تھا کہ آج ترکیے کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلہ کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں محسوس ہونے والے زلزلے کے جھٹکوں نے ترکیے کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں قیامت خیز تباہی مچائی تھی۔گزشتہ برس کے ترکیے کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…