اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بیلجیئم کے بلدیاتی انتخابات میں 3 پاکستانی نژاد کامیاب

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)بیلجیئم میں 13 اکتوبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کامیاب ہونے والے دو امیدواروں کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے جبکہ ایک امیدوار سیاسی منظر پر نئے ابھرنے والے فواد اہادیر گروپ سے ہیں۔

منتخب ہونے والوں میں 1000 کمیون برسلز سے محمد ناصر، مولن بیک کمیون سے سید علی حیدر اور آندرلیخت کمیون سے علی حسنین شامل ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی طور 8 پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا لیکن دیگر منتخب نہیں ہو سکے۔ویسے تو زیادہ امیدواروں کا انتخابات میں حصہ لینا جمہوری عمل کا حسن سمجھا جاتا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اگر باہمی چپقلش سے بچ کر کوشش کی جاتی تو مزید امیدوار بھی منتخب ہو سکتے تھے۔علاوہ ازیں بیلجیئم کے دیگر شہروں سے بھی چند پاکستانی امیدواروں کی کامیابی کی اطلاعات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…