اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑا سائبر حملہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)یرانی کے نیوکلیائی تنصیبات پر بڑے سائبر حملے کی اطلاعات ہیں جس سے کئی حکومتی اداروں میں امور متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور ایران میں بڑھتے حالیہ تنازع کے دوران ایران کے جوہری ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کی خبر سامنے آئی ہے جب کہ ملک کی مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کو بھی سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور سائبر حملے کے نتیجے میں ایران کا مواصلاتی نظام، مالیاتی نظام اور فوجی مواصلات بند ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایرانی ایجنسیوں کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔یہ قیاس یوں بھی تقویت پا رہا ہے کہ تل ابیب نے تہران کے یکم اکتوبر کے میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے نیوکلیائی اور تیل پلانٹس پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

ایرانی سپریم کونسل آف سائبراسپیس کے سابق سیکرٹری فیروزآبادی نے بتایا ہے کہ ایران کی حکومت کی تقریبا ہر شاخیں مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹیو سبھی سائبر حملوں سے متاثر ہوئی ہیں۔ اس سائبر حملہ کے بعد ایران کی کئی اہم معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی بلدیاتی خدمات، ایندھن تقسیم، بندرگاہوں اور ٹرانسپورٹیشن جیسے اہم نیٹورک کے ساتھ ساتھ وہاں کی نیوکلیائی سہولیات کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔ اس سے حکومت کے کام متاثر ہوئے اور کئی اداروں کا کام ٹھپ ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…