جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی حملے پر بوکھلاہٹ کی شکار اسرائیلی فوج نے شہریوں کو موبائل پر کیا میسج کیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے حملے سے قبل اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر ایک میسج ملا تھا۔برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یروشلم میں ایران کے میزائل حملوں سے کچھ دیر قبل تقریبا شام ساڑھے 7 بجے اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں کو موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا تھا۔

اس پیغام میں لکھا تھا کہ آپ کو فوری طور پر کسی محفوظ علاقے میں داخل ہو جانا چاہیے اور جب تک فوج کی جانب سے کوئی نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں اس وقت تک محفوظ مقام پر ہی رہنا چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیغام موصول ہوتے ہی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا تھا۔اسرائیلی شہریوں کو 8 بجے ایک اور پیغام موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام حملہ آور میزائلوں کی نشاندہی کر کے انہیں روک رہا ہے، شہری اگلا پیغام موصول ہونے تک محفوظ مقامات پر ہی رہیں۔ پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ آپ اس وقت جن دھماکوں کی آوازیں سن رہے ہیں یہ میزائلوں کو مار گرانے والے پروجیکٹائلز کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…