بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

لبنان نے اسرائیل پر 100راکٹ داغ دئیے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب /صنعا/بیروت (این این آئی )لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں تقریبا 100راکٹ داغے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔اس حوالے سے حوثی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی مشترکہ فوجی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔حوثی ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت رکنے تک فوجی حملیجاری رہیں گے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق العدیسہ میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کے 4 ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لانیکے لیے ہنگامی آپریشن بھی کیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ فضائی بم باری کی۔فضائی بم باری بیروت کے جنوبی ٹان کے علاقوں حریک، برج البراجنہ پر کی گئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بم باری سے قبل شہریوں کو ان علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…