جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

نیا موبائل خریدنے پر ٹریٹ دینے سے انکار، دوستوں نے نوجوان کو قتل کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 3 لڑکوں نے اپنے دوست کو نیا موبائل فون خریدنے کے بعد ‘ٹریٹ’ دینے سے انکار کرنے پر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے شکرپور میں پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکے سچن کو اس کے 3 دوستوں نے مبینہ طور پر نیا موبائل خریدنے کی خوشی میں ٹریٹ نہ دینے پر قتل کردیا۔

افسوس ناک واقعہ کل شام 7 بجے کے وقت پیش آیا جہاں گشت پر موجود پولیس کو شکرپور کے علاقے میں ایک جگہ خون کے دھبے ملے تھے۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کے ایک نوجوان کو اس کے 3 دوستوں نے ٹریٹ نہ دینے پر چاقو کے وار کرکے زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…