پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کریڈٹ کارڈ ان بلاک کرانے کیلئے کال موصول، خاتون نے 72 لاکھ روپے گنوا دئیے

datetime 3  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں 72 سالہ خاتون آن لائن فراڈ کا شکار بنیں جس کے تحت انہوں نے اپنے بینک میں موجود 72 لاکھ روپے گنوا دیے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے اہلکار کے طور پر جعل سازکی کال موصول ہوئی جس نے انہیں بتایا کہ ان کا کریڈٹ کارڈ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بلاک کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں خاتون کو ایک اورکال موصول ہوئی جس میں اس شخص نے دعوی کیا کہ خاتون کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنایا جارہا ہے جس نے بزرگ خاتون کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔اس دوران خاتون کو ڈیجیٹل گرفتاری کا کہا گیا اور خاتون سے ویڈیو کالز سمیت متعدد طریقوں سے رابطہ کیا گیا۔سی بی آئی افسروں کا روپ دھارے دھوکے بازوں نے 72 سالہ خاتون کو جعلی دستاویزات بھی دکھائیں جن میں ایف آئی آر بھی تھی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ جعلی تفتیش کے دوران کالر نے خاتون سے ان کے بینک اکانٹ کی حساس معلومات پوچھیں جو بدقسمتی سے انہوں نے بتادیں، پھر کالرز نے رابطہ منقطع کردیا، کال کے بعد جیسے ہی بزرگ خاتون نے اپنا کارڈ ان بلاک کرنے کی کوشش کی تو فراڈیہ ان کے بینک اکانٹ سے 72 لاکھ روپے چرانے میں کامیاب ہوچکا تھا



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…