بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

اہلیہ کو نشہ آور اشیا کھلا کر 72 مردوں سے زیادتی کروانے کا الزام

datetime 3  ستمبر‬‮  2024 |

پیرس(این این آئی)فرانسیسی خاتون اپنے شوہر کے خلاف اسے نشہ آور اشیا کھلا کر 72 مردوں سے زیادتی کروانے کے الزام میں عدالت پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 72 سالہ خاتون نے اپنے ریٹائرڈ شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے نشہ آور اشیا دے کر درجنوں اجنبی افراد سے اس سے زیادتی کروائی ہے۔گزشتہ روز ہونے والی اس واقعے کی سماعت کے دوران درجنوں سیاہ لباس میں ملبوس حقوقِ نسواں کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے عدالت کے باہر مظاہرہ کیا۔

مقدمے کا مرکزی ملزم فرانس کی سرکاری پاور یوٹیلٹی کمپنی ای ڈی ایف کا 71 سالہ سابق ملازم ہے۔عدالت میں اس الزام پر ملزم کے ساتھ ساتھ آن لائن بھرتی کیے گئے 50 دیگر افراد پر بھی جنوبی شہر ایوگنون میں مقدمہ چلایا جائے گا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ساتھ مجموعی طور پر 72 مردوں نے 92 مرتبہ زیادتی کی، ان 72 میں سے 51 افراد کی شناخت ہو گئی ہے، جن کی عمریں 26 سے 74 سال کے درمیان ہیں۔خاتون کے وکلا کا کہناتھا کہ ان کی موکلہ کو اتنی طاقت ور نشہ آور اشیا دی جاتی تھیں کہ وہ اپنے ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس استحصال سے بالکل بے خبر رہیں۔خاتون کے وکیل اسٹیفن بابونیو کے مطابق پریذائیڈنگ جج راجر اراٹا نے اعلان کیا کہ تمام سماعتیں کھلی عدالت میں ہوں گی جبکہ خاتون نے کیس کے اختتام تک مکمل تشہیر کی منظوری دی ہے۔مقدمے کی سماعت 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…