جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیملی نے والدہ کو بنگلہ دیش چھوڑنے پرمجبورکیا،بیٹے کا انکشاف

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی )وزارتِ اعظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد بنگلادیش چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے یہ انکشاف بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ شیخ حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد اپنے ملک میں ہی رہنا چاہتی تھیں لیکن فیملی کے اصرار کرنے پر وہ بنگلادیش چھوڑ کر گئیں۔

سجیب واجد نے بتایا کہ ہم نے انہیں بنگلادیش چھوڑ کر جانے کے لیے راضی کیا کیونکہ جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر والدہ سے بات بھی کی ہے ملک کے لیے ان کے جذبے میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی لیکن وہ ملک کی موجودہ صورتحال سے بہت مایوس ہیں۔سجیب واجد نے واجد نے کہا کہ بنگلا دیش کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا والدہ کا خواب تھا جسے پورا کرنے کے لیے گزشتہ 15 سالوں کے دوران بہت محنت کی اور ملک کو عسکریت پسندوں اور دہشت گردی سے محفوظ رکھا لیکن اس کے باوجود اقلیت، اپوزیشن اور عسکریت پسندوں نے اب اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…