جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

انگلینڈ، مسجد کے باہر سفید فام انتہاپسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

datetime 31  جولائی  2024 |

لندن(این این آئی )انگلینڈ کے علاقے ساتھ پورٹ میں مقامی مسجد کے باہر سفید فام انتہاپسند گروپ کے اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے مسجد کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو مسجد کی طرف پیش قدمی سے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر انتہا پسند عناصر کی جانب سے مسجد اور پولیس پر پتھرائو کیا گیا۔علاقے میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے اینٹی رائٹز پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

سائوتھ پورٹ میں مسجد کے باہر پر تشدد مظاہروں پر بیان جاری کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پر امن ویجل کو پرتشدد اور غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے ہائی جیک کرنے کی کوشش ساتھ پورٹ کی غمزدہ عوام کی توہین کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کی بھرپور قوت کا سامنا کرنے پڑے گا۔ساتھ پورٹ میں گزشتہ روز چاقو زنی کی واردات میں تین بچیاں ہلاک ہوگئی تھیں، سوشل میڈیا پر فیک پوسٹ گردش کررہی تھی کہ حملہ آور ایک شامی پناہ گزین ہے جس کے بعد دائیں بازو کے انتہا پسند گروپس نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…