جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پادری کی 4ماہ قبل ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کی ویڈیو وائرل

datetime 16  جولائی  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)ایک عیسائی پادری کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی 4 ماہ قبل کی گئی پیش گوئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فورا ہی مار دیا گیا۔ٹرمپ پر حملہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ایک پادری نے سابق امریکی صدر پر حملے اور اس کی نوعیت کی پیش گوئی کی تھی۔سابق امریکی صدر پر حملے کے چند گھنٹے بعد بہت سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)صارفین نے برینڈن بگس نامی پادری کی پیشن گوئی کی ویڈیو کا کلپ پوسٹ کیا جو 15 مارچ 2024 کو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا تھا۔بگس نے اس ویڈیو میں دعوی کیا کہ خدا نے انہیں بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا جو آنے والے وقت میں امریکا میں ہونے والی ہیں۔

پادری نے کہا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوتا دیکھا ہے جس میں ایک گولی ان کے سر کے پاس سے ہوتی ہوئی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزری، گولی سے ٹرمپ کے کان کا پردہ پھٹ گیا اور وہ نیچے گر گئے۔پادری نے مزید کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔امریکن ریسرچر جان گرینوالڈ جونیئر کی جانب سے اپنے ایکس اکائونٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پادری کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کی ویڈیو 14 مارچ کو ریکارڈ ہوئی تھی جو پھر یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی۔

جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ یہ پیش گوئی ٹرمپ کے حملے سے 4 ماہ قبل ہی کی گئی تھی۔پادری کی ویڈیو میں کی گئی پیش گوئی اور ٹرمپ پر ہوئے تازہ حملے میں مماثلت دیکھ کر صارفین حیران اور پریشان ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…