نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ روس کے بعد امریکا کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ڈیفینس نیوز کنکلیو میں اسٹریٹیجک خودمختاری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے تعلقات کو بھارت بیکار نہیں سمجھ سکتا۔امریکی سفیر نے کہا کہ بھارت امریکا تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ امریکا کو بیکار سمجھا جائے۔امریکی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت اپنی اسٹریٹجک خود مختاری پسند کرتا ہے لیکن تنازع میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔